نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا

کولکاتا ، 3مئی ( سیاست ڈاٹ کام)کلکتہ شہر کے نارکل ڈانگہ علاقے میں واقع کے ایک پارک میں نصف نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کو توڑے جانے کے خلاف آج مقامی لوگوں نے پولس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کرکے قصور واروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس کی دخل کے بعد احتجاج ختم ہوا اور فارورڈ بلاک نے نامعلوم افراد کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس مجسمے کو توڑنے کا مقصد علاقے میں ماحول کو خراب کرنا ہے ۔اس پارک میں دس سال قبل ایم آئی سی (صحت)ڈاکٹر سبودھ رائے نے نصب کروایا تھا ۔یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد نیتاجی سبھاش چندر بوس بھتیجے کے پوتے چندرا بوس نے فوری سوشل میڈیا ہر آکر ردعمل کا مظاہرہ کیا ۔تری پورہ میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بی جے پی ورکروں کے ذریعہ لینن کے مجسمے کو منہدم کیے جانے کے بعد ملک بھر میں تاریخی شخصیات کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ہوچکا ہے ۔