لاہور۔ 6 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے پیر تک روک دیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے وکیل کی متفرق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اپنا حکم سنایا۔ حمزہ شہباز نے نیب کے چھاپے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی تھی۔درخواست میں حمزہ شہبازنے موقف اختیار کیا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، حالانکہ ہائی کورٹ پہلے ہی حمزہ شہباز کی گرفتاری سے قبل نیب کو آگاہ کرنے کا کہہ چکی ہے۔حمزہ شہباز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو فوری معطل کردے اور نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔