تعاون کونسل کا تحفظات کا اظہار
قاہرہ،22جولائی(سیاست ڈاٹ کام)مصر نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست قرار دینے کے ایک متنازعہ قانون کی منظوری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔ قاہرہ حکومت نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ یہ اسرائیلی قانون خطے میں امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ سعودی عرب نے بھی کہا ہے کہ یہ قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز کی وجہ بنے گا۔ اس قانون پر خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔