نیا سال ، نیا قانون ، نیا بھارت وزیراعظم کا اگادی پر پیغام

نئی دہلی ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں جی ایس ٹی کے ضمنی بلس کی منظوری پر ابنائے وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیا سال ، نیا قانون، نیا بھارت یکم ؍ جولائی سے جی ایس ٹی پر عمل آوری کی سمت ایک قدم پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے جی ایس ٹی سے مربوط چار ضمنی بلس کی بھی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کو تاریخی جی ایس ٹی نظام کے قیام کی سمت ایک قدم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف یکم ؍ جولائی سے اس نظام کا قیام ہے۔