نگروٹا ، سامبا دہشت گرد حملوں کی این آئی اے تحقیقات ممکنء

نئی دہی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امکان ہے کہ این آئی اے نگروٹا اور سامبا سیکٹرس میں دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کرے گی ۔ جن میں 7 فوجی ہلاک کردیئے گئے ۔ وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ تحقیقات این آئی اے کے سپرد کرنے پر مرکزی حکومت غور کررہی ہے ۔

مقتول میجر کی سرکاری اعزازات کے ساتھ آخری رسومات
سولہ پور ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  نگروٹا دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے میجر کنال مندادیر گوسوی کی آخری رسومات آج پورے سرکاری اعزازیت کے ساتھ ان کے آبائی قصبہ پنڈر پور میں ادا کی گیئں ۔ ان کی نعش آج صبح اس قصبہ کگو پہونچی تھی ۔ان کے والد نے ان کی چیتا کو آگ دی ۔