کولکتہ۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے کریمنل انوسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے شہر کے نگر بازار علاقہ میں منگل کو ہوئے دھماکہ کی تحقیقات کو اپنے ذمہ لیا ہے۔ اس ایجنسی کے ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔ برک پور پولیس نے اس کیس کے سلسلہ میں نامعلوم اشخاص کے خلاف از خود ایک کیس درج کیا ہے۔ ڈی آئی جی، سی آئی ڈی (آپریشنس) نشانت پرویز نے بتایا کہ ہم نے ڈم ڈم نگر بازار دھماکہ کیس کی تحقیقات کو اپنے ذمہ لیا ہے۔ ہمارے عہدیدار جلد ہی اس مقام پر پہنچیں گے تاکہ تحقیقات کی جائے۔‘‘ نگر بازار میں ہوئے دھماکہ میں کس قسم کا مٹیرئیل استعمال کیا گیا۔ یہ معلوم کرنے کے لیے مقام سے ن مونے حاصل کیے گئے اور فارنسک ٹسٹس کئے جارہے ہیں۔ برک پور پولیس کمشنریٹ کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’ہم نے اس کیس میں نامعلوم اشخاص کے خلاف از خود ای کیس شروع کیا ہے۔ اس میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘ اس پولیس عہدیدار نے کہا کہ ’’پڑوس کے شاپس سے اور ٹریفک پولیس کے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہا ہے۔ پڑوس کے افراد سے بھی ہماری تحقیقات کے سلسلہ میں سوالات کے جواب دینے کے لیے آنے کو کہا گیا ہے۔ ‘‘ اس پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس سلسلہ میں مقامی افراد سے حاصل ہونے والی معلومات بڑی اہمیت کی حاصل ہوسکتی ہے اور اس واقعہ کے پس پردہ کون کارفرما ہے ان کی شناخت میں اس سے مدد مل سکتی ہے۔