نکی ہیلی مستعفی ، ٹرمپ سے انتخابی مقابلہ کی تردید

واشنگٹن ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی شہری نکی ہیلی نے آج اچانک اپنے سفیر امریکہ برائے اقوام متحدہ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تاہم انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ سے صدر امریکہ کے عہدہ کیلئے مقابلہ کریں گی ۔ صدر ٹرمپ نے نکی سے اپنے اوول آفس میں ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ نکی ہیلی نے حیرت انگیز طور پر اپنے فرائض انجام دیئے ہیں ۔ لیکن ختم سال کے قریب وہ ہم سے جدا ہوجائیں گی ۔ 46 سالہ نکی ہیلی سینئر ترین ہندوستانی نژاد امریکی شہری تھیں جنہوں نے ٹرمپ سے ملاقات کی۔