نکوٹین آلودہ مصنوعات سے فائدہ سے زیادہ نقصان

نکوٹین کی پٹیوں نے کئی سگریٹ نوشوں کی سگریٹ نوشی ترک کروائی ہوگی ۔ لیکن اب ایک ہندوستانی نژاد سائنس داں کی زیرقیادت نئی تحقیق سے انکشاف ہوا کہ ایسے نکوٹین کی پٹیاں فائدہ سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں ۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ نکوٹین ان 4000 کیمیائی مادوں میں سے ایک ہے جو سگریٹ میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے کئی مادے زہریلے ہوتے ہیں۔ اب تک سمجھا جاتا تھا کہ صرف نکوٹین کی وجہ سے سگریٹ نوشی کی لت ہوجاتی ہے ۔ نکوٹین سگریٹ نوشی ترک کروانے والی مصنوعات میں بھاری مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ان مصنوعات میں پٹیاں ، گونداور اب مقبول عام الیکٹرانک سگریٹ یا ای سگریٹ شامل ہیں۔ ورجینیا بائیو انفارمیٹکس انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے پتہ چلایا ہے کہ نکوٹین سے ہزاروں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایک سابق تحقیق سے پتہ چلا تھا کہ نکوٹین کئی موروثی خصوصیات بھی تبدیل کردیتا ہے۔ یہ انکشافات اس لئے اہم ہیں کیونکہ سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے نکوٹین سے آلودہ مصنوعات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔