ڈانتے واڈا۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک نکسل کمانڈر جس کے سر پر ایک لاکھ روپیوں کا انعام تھا، اس نے سہ شنبہ کے روز چندی گڑھ کے اونٹا واڈا ضلع میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔ 26 سالہ رمن بیکو ممنوعہ تنظیم کمونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ) کا کمانڈر تھا۔ بیکو، نارائن پور ضلع کے پڑوس میں واقع اور چھبا کا رہنے والا ہے۔ اس نے اس 2005ء میں ممنوعہ تنظیم کے شعبہ اطفال میں شرکت حاصل کرلی تھی اور اسے نوجوانوں کو بھرتی کرنے اور ماؤ نظریات کی اشاعت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ یہ باتیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک پلاوا نے بتائیں۔ بیکو نے کہا کہ میرے سر پر ایک لاکھ روپیوں کا انعام تھا۔ میں ماؤ نوازوں کے نظریات سے مایوس ہوچکا تھا اور حکومت کی بازآبادکاری کی پالیسی سے متاثر ہوکر میں نے خودسپردگی اختیار کی۔