ممبئی 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے ایک سرکاری دواخانہ کی تقریب میں سینئر ڈاکٹرس کی غیر حاضری پر ناراض مرکزی وزیر ہنس راج آہیر نے کہا کہ اگر وہ جمہوریت میں یقین نہیں رکھتے تو ’ان لوگوں ‘کو نکسلائیٹس کے ساتھ شامل ہوجانا چاہئے اور حکومت انہیں گولی مار کر گائے گی ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ چندرا پور کے سرکاری دواخانہ میں ایک جنرل ادویات کی اسٹور کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں مئیر ہیں ‘ ڈپٹی مئیر ہیں لیکن ڈاکٹرس کے اس تقریب میں شرکت کرنے میں کیا بات مانع رہی ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ نکسلائیٹس کیا چاہتے ہیں ؟ ۔ وہ جمہوریت نہیں چاہتے ۔ یہ لوگ ( غیر حاضر ڈاکٹرس ) بھی جمہوریت نہیںچاہتے ۔ ایسے میں انہیںنکسلائیٹس کے ساتھ ہوجانا چاہئے ۔ وہ یہاں کیوں ہیں ؟ ۔ جب یہ لوگ نکسلائیٹس میں شامل ہوجائیں گے تو ہم انہیں گولیوں سے چھلنی کردینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک جمہوری منتخب وزیر دورہ پر ہے تو آیا ڈاکٹرس کیلئے رخصت حاصل کرنا مناسب ہے ؟ ۔