نکسلائیٹ اشوک کی خود سپردگی

ورنگل ۔ 29 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈی آئی جی ورنگل رینج بی ملا ریڈی پولیس ہیڈکوارٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک نکسلائٹ بی اشوک نے خود سپردگی اختیار کی، یہ کئی ایک وارداتوں میں شامل رہا ، اس موقع پر ڈی آئی جی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ورنگل کے چٹیال منڈل سے تعلق رکھنے والا 41 سالہ جی اشوک نے 18 سال کی عمر میں 1991 ء میں پیپلز وار گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی ، اس نے آئی ٹی آئی تک تعلیم حاصل کی ، اس نے پالا کورتی ، بھوپال پلی ، اسٹیشن گھن پور و دیگر تلنگانہ اضلاع کے دلم ممبر ، ایریا کمیٹی ممبر کی حیثیت سے کام کیا تھا ۔