نکسلائیٹس ۔ پولیس فائرنگ میں چھتیس گڑھ میں خاتون ہلاک

رائے پور /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خاتون ہلاک اور دوسری زخمی ہوگئی جبکہ فوج اور نکسلائیٹس کے درمیان چھتیس گڑھ کے ضلع سُکما میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ تحقیقات سے یہ پتا چلتا ہے کہ دونوں خواتین دیہات گوڈل گوڑہ میں ہلاک اور زخمی ہوئی ہیں اور فوج اور نکسلائیٹس کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران نہیں ۔ نکسلائیٹس اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ معمول کا واقعہ ہے اور موجودہ انکاونٹر بھی جنگلاتی علاقہ میں ہوا تھا ، کسی دیہات میں نہیں ۔دریں اثناء طلایہ ٹیم نے چند لوگوں کو دو خواتین کو منتقل کرتے ہوئے دیکھا تھا ۔