نکسلائیٹس کی جبری وصولی کی تحقیقات میں ایک بہاری گرفتار

نئی دہلی ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے آج بہار کے ایک متوطن کو مبینہ طور پر نکسلائیٹس کی جانب سے جبری وصولی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ہے ۔ اومیش کمار یادو عرف ابھیمنیو کی عرف راجیندر جی کو ا س کی قیامگاہ سے ضلع کٹیہار میں گرفتار کرلیا گیا ۔ اسے عدالت کے اجلاس پر پیش کیا جائے گا ۔ اس کے قبضے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔ علاوہ ازیں مظفر پور کے انیل رام نامی ملزم کے قبضے سے جبری وصولی کی رقم ضبط کرلی گئی ۔ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دونوں مبینہ طور پر ممنوعہ تنظیم سی پی آئی ایم ایل کے ارکان ہیں ۔