نکسلائیٹس نے 6افراد کا قتل کردیا

رانچی، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے رانچی اور کھونٹی اضلاع کی سرحد پر واقع پھڈنگا گاؤں میں نکسلیوں نے کل رات 6 افراد کو قتل کر دیا ۔کھونٹی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ انش گپتا نے یہاں بتایا کہ نکسلی چھ افراد کو گاؤں سے باہر لے گئے اور ان کا قتل کر دیا۔ تمام مہلوکین کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔سینئر پولیس اور انتظامی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیپلز لبریشن فرنٹ کے عسکریت پسندوں نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔