نکسلائٹس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ‘ سب انسپکٹر ہلاک کانسٹبل زخمی ‘چھتیس گڑھ میں جھڑپ

راجنندگاؤں۔6اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کا ایک سب انسپکٹر آج ہلاک اور ایک کانسٹبل زخمی نکسلائٹس کے ساتھ شورش زدہ جنگلاتی علاقے راجنند گاؤں ضلع چھتیس گڑھ میں کردیئے گئے ۔ نکسلائٹس کے ساتھ پولیس کی جھڑپ کا آغاز آج دوپہر میں ہوا جب کہ ضلعی فورس کا خصوصی یونٹ اور مخالف ماؤسٹ کارروائی گاٹاپور پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں جنگل میں فائرنگ کے تبادلہ میں مصروف ہوگئے ۔ انسداد نکسلائٹس فورس کے ای۔30 کی ایک ٹیم دیہات بھاوے کے قریب جنگل کا محاصرہ کررہی تھی جو راجنند گاؤں سے 150کلومیٹر دور ہے ۔ جب انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے ان پر زبردست فائرنگ شروع کردی جس کا جواب پولیس پارٹی نے بھی دیا جس کے نتیجہ میں ایس آئی یگل کشور ورما ہلاک اور کانسٹبل کرش ساہو زخمی ہوگیا ۔