نکسلائٹس کے دھماکہ میں 2 پولیس کانسٹبل زخمی

رائے پور ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع کنکیر میں نکسلائٹس کے تنصیب کردہ انتہائی ترقی یافتہ دھماکو آلہ

(IED) کے پھٹ جانے سے شستر سیما بل کے 2 نوجوان زخمی ہوگئے ۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ جتندر سنگھ مینا نے بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب سیکوریٹی فورسیس علاقہ بھانو پرتاپ پور میں کاچے اور بیسموڈی دیہاتوں کے درمیان زیر تعمیر ریلوے پٹریوں کی حفاظت کے لیے پٹرولنگ پر تھے ۔ ایس ایس بی کی ایک ٹیم ریلوے پٹریوں کے قریب گشت کررہی تھی جو کہ پی راجبرا و وگہت ریل پراجکٹ کے تحت تعمیر کی جارہی ہے یہ ٹیم جب کاچے اور بھیموڈی کے درمیان پہنچی تو نکسلائٹس نے انہیں نشانہ بناکر دھماکہ کردیا ۔ جس میں 2 کانسٹبل ریان مندل ، اور پرمانند میورا شدید زخمی ہوگئے ۔