حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : مرکز نے ریاست تلنگانہ میں نکسل زدہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 1290 کروڑ روپئے کی منظوری پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ ریاستی روڈس اینڈ بلڈنگ کے وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے یہ بات بتائی ۔ اس سلسلہ میں ضلع عادل آباد میں تعمیری کاموں کے لیے 250 کروڑ ، کریم نگر میں 265 کروڑ ، ضلع ورنگل میں 315 کروڑ ، کھمم میں 460 کروڑ خرچ کئے جائیں گے ۔ اسی دوران جملہ 24 سڑکوں کے کام انجام دئیے جائیں گے ۔۔
فیاٹ کار سرویس کیمپ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : Fiat کرسلر آٹو موبائل انڈیا 19 تا 25 ستمبر فیاٹ کار خریداروں مالکین کے لیے سرویس کیمپ کا ہندوستان بھر میں فیاٹ کار ڈیلرس شوروم پر اہتمام کررہا ہے ۔ اس موقع پر اسپیرپارٹس 15 فیصد اور مزدوری پر 15 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا ۔ یہ ڈسکاونٹ صرف کار کے میکانیکل کام پر دیا جائے گا ۔ صدر و ایم ڈی فیاٹ کرسلر آٹو موبائلس کیوین فلین نے اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے اس موقع سے استفادہ کرنے فیاٹ کار مالکین خریداروں کو مشورہ دیا ۔۔