نکسلائٹس دھماکہ کے بعد یوم مہاراشٹرا تقاریب کی سرگرمیاں منسوخ

ممبئی ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): گڈ چرولی میں دیسی بم کے دھماکے کے بعد جس میں 15 سیکوریٹی جوان اور ایک شہری ہلاک ہوگیا ۔ مہاراشٹرا کے گورنر ودیا ساگر راؤ نے ’ یوم مہاراشٹرا ‘ کی تمام تقاریب کو منسوخ کردیا ۔ جو گورنر بھون میں چہارشنبہ کو ہونے والی تھیں ۔ مہاراشٹرا کے 59 ویں یوم سالگرہ میں ایک استقبالیہ اور چند ثقافتی پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے جن میں ممتاز شخصیات اور سفرا شرکت کرنے والے تھے ۔ نکسلائٹس کے اس دھماکے میں سڑکوں کا ٹھیکہ لینے والے ایک گتہ دار کی 25 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔۔