نکسلائٹس تحریک کا ساتھ دینے کی اپیل ، کھمم میں پوسٹرس

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بھارت کو سامراجی طاقتوں کے چنگل سے آزاد اور ان کے آلہ کاروں سے نجات دلانے کے لیے نکسل ازم ہی واحد راستہ ہے ۔ یہ پیغام ان پوسٹرس پر دیا گیا جو کہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کی ایک پنچایت میں دیواروں پر لگائے گئے ۔ تاہم نکسلائٹس نے اس مرتبہ عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ مسلح جدوجہد کی 50 سالہ نکسل تحریک کی تقاریب میں جوش و خروش سے حصہ لیں ۔ نکسلائٹ کے ان پوسٹرس اور پیغام کے بعد پولیس اور سرکاری مشنری میں سنسنی پیدا ہوگئی چونکہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ضلع کھمم ، کریم نگر اور سدی پیٹ ، میدک ، عادل آباد کے مقامات پر نکسلائٹس کے پوسٹرس دیکھائی دئیے گئے ۔