نکاح نامے جل گئے اور طلاق ہوگئی اسرائیل میں آگ کے حیرت ناک نتیجہ، 1600 جوڑوں کی شادی فسخ

یروشلم ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں آگ لگنے کا ایک عجیب و غریب نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ یہودی ربی نے اعلان کیا کہ جن گھر میں آگ لگی تھی ان گھروں میں رکھے ہوئے نکاح نامے بھی نذرآتش ہوگئے۔ چنانچہ 1600 جوڑوں کی طلاق ہوگئی ہے۔ یہودی ربی کا یہ فیصلہ حالانکہ عجیب ہے تاہم ربی نے اس کو تسلیم کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہیکہ یہ جوڑے اب ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ قابل اعتراض یہ ہیکہ شہر حیفہ جہاں آگ لگی اور شمالی یروشلم فلسطین کی سرزمین قرار دی گئی ہے۔ یہاں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے 60 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ بشمول فلسطین 6 ممالک نے آگ بجھانے میں حصہ لیا حالانکہ مہلوکین کی تعداد کی سرکاری توثیق نہیں ہوئی۔ تاہم کہا جاتا ہیکہ 100 افراد جل کر ہلاک ہوئے۔

 

ہڑتال سے لفتہانسا کی 1700 پروازیں رد
فرینکفرٹ، 29 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی لفتہانسا ایئر لائنس نے پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے منگل اور چہارشنبہ کو تقریبا1700 پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ایئر لائنس کمپنی نے بذریعہ ٹویٹ یہ اطلاع دی ہے ۔ لفتہانسا  نے کہا کہ منگل کو مجوزہ 3000 پروازوں میں سے 2184  پروازوں کو جبکہ چہارشنبہ کو 2110 پروازوں کو آپریشنل کیا جائے گا۔