معائنے منفی پائے گئے ، عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں :حکومت
حیدرآباد /25 مئی ( پی ٹی آئی ) نپاہ وائرس سے مشتبہ طور پر متاثرہ دو مریضوں کے خون کے معائنہ مفنی پائے گئے ۔ حکومت تلنگانہ کے ایک سینئیر عہدیدار نے کل رات دیر گئے کہا کہ ان دونوں افراد کے خون اور لعاب ( تھوک ) کے نمونے پونے میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو بغرض معائنہ روانہ کئے گئے تھے جو منفی پائے گئے ہیں ۔ ڈائرکٹر طبی تعلیم رمیش ریڈی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ دونوں کیسیس منفی پائے گئے ۔ وہ نارمل ہیں ۔ خوف و سنسنی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ڈاکٹر ریڈی نے کہا کہ ان دو کے منجملہ ایک مریض نے حال ہی میں اگرچہ کیرالا کا سفر کیا تھا لیکن کوزی کوڈ نہیں گیا تھا جہاں یہ وبائی پائی گئی تھی ۔ دوسرا شخص کیرالا کا سفر نہیں کیا تھا ۔ ایک مریض کا علاج سر رونالڈ راس انسٹی ٹیوٹ برائے موسمی و متعددی امراض ( فیور ہاسپٹل ) دوسرے کا نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( نمس ) میں کیا جارہا ہے ۔ وزیر صحت لکشمی ریڈی نے عوام سے کہا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ حکومت کی طرف سے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ نیز دونوں مشتبہ مریض کے معائنہ بھی منفی برآمد ہوئے ہیں ۔ کیرالا میں وائرس سے تاحال 11 افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ یہ وائرس بالعموم کتوں ، خنزیروں ، چمگادڑ وغیرہ سے پھیلتا ہے ۔