حیدرآباد 29 مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نو منتخب گریجویٹس حلقہ کے ارکان 30 مارچ کو 11 بجے دن کونسل ہال میں حلف لیں گے ۔ اطلاعات کے بموجب کونسل کے صدر نشین نئے ارکان کونسل کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلائیں گے ۔ ان میں بی جے پی کے این رامچندر راؤ ( بی جے پی ) محبوب نگر ۔ حیدرآباد ۔ رنگا ریڈی حلقہ اور ٹی آر ایس کے پی راجیشور ریڈی نلگنڈہ ۔ ورنگل ۔ کھمم شامل ہیں۔ صدر نشین نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نئے ارکان کی حلف برداری کیلئے مناسب انتظامات کریں۔