احمد آباد ۔ 6 ۔ اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام) نوراتری تہوار کیلئے اب 9 دن باقی ہے اور وی ایچ پی نے یہ حکم جاری کیا ہے کہ سارے گجرات کے رہائشی علاقوں میں ہونے والے گربا پروگرامس میں غیر ہندوؤں بشمول مسلمانوں اور عیسائیوں کو داخلہ کی اجازت نہ دیں۔ وی ایچ پی نے کہا کہ اس کے والینٹرس ہر جگہ نظر رکھیں گے اور اگر کوئی مسلمان اس پروگرام سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے تو اسے اسی مقام پر ہندو مذہب قبول کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ گجرات کے وی ایچ پی جنرل سکریٹری رانچوڑ بھرواد نے کہا کہ لو جہاد کے واقعات کو روکنے کیلئے یہ امتناع ضروری ہے۔