نوی ممبئی چرچ پر حملہ ‘ مشتبہ افراد سے تفتیش

نوی ممبئی۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے نئے پانویل کے علاقہ میں ایک چرچ پر حملہ کے بارے میں تفتیش کی ۔ بعض مشتبہ افراد سے سوالات کئے گئے لیکن ہنوز کوئی ٹھوس سراغ حاصل نہیں ہوسکا ۔ اس واقعہ کے عینی شاہدین موجود نہیں ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی جھلکیوں کا جائزہ لیا گیا لیکن ان سے حملہ آوروں کی شناخت کا پتہ نہیں چل سکا ۔ کھنڈیشور پولیس کے بموجب حملہ دو نقاب پوش افراد نے کیا تھا جو ایک موٹر سیکل پر سوار ہوکر کل رات دیڑھ بجے شب چرچ کے پاس پہنچے تھے۔