نوکریوں کا انتظام کرنا مودی کیلئے بدستور بڑا چیلنج

نئی دہلی 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں کام کرنے والی عمر کی آبادی یا 15 سال سے زائد عمر والے افراد ہر ماہ 1.3 ملین کی شرح سے بڑھتے جارہے ہیں اور اِس لئے ملک کو ہر سال لاکھوں جابس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک نئی کتاب میں تجزیہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت پر نوکریاں پیدا کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔ مصنف گوتم داس کے مطابق جاب پیدا کرنا وزیراعظم مودی کے لئے بدستور سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ویسے 2019 ء میں تشکیل پانے والی حکومت کے لئے بھی یہ چیلنج رہے گا۔