حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہاکہ متوسط طبقہ کو وسعت دینا آنے والے برسوں میں ہندوستان کی معاشی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ 35 سال سے کم عمر والی تقریباً 65 فیصد آبادی ہے، چنانچہ ہندوستان کو نوجوان آبادی کے لئے روزگار کے معقول مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان کو اپنے ٹیکس سے لے کر جی ڈی پی کے تناسب کو بہتر بنانے اور ٹیکس چوری کا انسداد ضرور کرنا چاہئے اور ٹیکس ادا کرنے والوں کو غیر ضروری ہراساں نہیں کرنا چاہئے۔ وہ یہاں کیشو میموریل انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ سائنس کے زیراہتمام سمینار کے افتتاحی سیشن سے مخاطب تھے۔ نائب صدر نے کہاکہ ہر سال لاکھوں اسٹوڈنٹس کا ڈگریاں حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ اُنھیں زندگی کے ہنر بھی ضرور سکھانا چاہئے۔