نئی دہلی ۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) میگی کے تنازعہ میں اضافہ کے ساتھ صحت کے بارے میں سنگین اندیشوں میں اضافہ گیا ہے ‘ چنانچہ غذائی تحفظ کے نگرانکار محکمہ ایف ایس ایس اے آئی نے آج حکم دیا کہ نوڈلس‘ پاستہ اور میکرونی برینڈ جیسے ٹاپ ریمن ‘ فوڈلس اور وائی مائی کی مصنوعات 7کمپنیوں کی جانب سے فروخت کی جاتی ہے ‘ انہیں چاہیئے کہ معیاروں کی پابندی کی جانچ کرلیں ۔ تمام ریاستوں کے غذائی تحفظ کے کمشنر اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے غذائی تحفظ اور معیاروں کی اتھاریٹی آف انڈیا ایف ایس ایس اے آئی نے ان سے خواہش کی ہے کہ نوڈلس ‘ پاستہ اور میکرونی کے تمام نمونوں کی جانچ کی جائے اور جامع معیاروں کی پابندی کا تیقن حاصل کیا جائے ۔ کیک اور مصالحہ / ٹیسٹ میکر کی علحدہ جانچ کی جائے ۔ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں سے خواہش کی گئی ہے کہ 19جنوری تک اپنی رپورٹ پیش کریں ۔ میگی اور دیگر چند آیسی ہی مصنوعات کی مختلف قسم کی جانچ کے نتائج سے صحت کے بارے میں سنگین اندیشے پیدا ہوگئے ہیں ۔ اس کے پیش نظر مشورہ دیا جاتا ہے کہ زیر نگرانی نمونوں کی جانچ پر توجہ مرکوز کی جائے اور ایسی ہی دیگر مصنوعات جس کیلئے اجازت دی جاچکی ہو ان کی بھی جانچ کی جائے ۔ ایف ایس ایس اے آئی نے کہا کہ یہ نمونے مسلمہ تجربہ گاہوں کو جانچ کیلئے روانہ کی جائے ۔ ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او وائی ایس ملک نے اپنے مکتوب میں تفصیلات کا اظہار کیا ۔ یہ مکتوب ایف ایس ایس اے آئی کے جمعہ کے احکام کے تسلسل ہے جس کے تحت نسلے انڈیا ‘ میگی نوڈلس کے مختلف مصنوعات پر امتناع عائد کیا گیا تھا اور انہیں انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ اور خطرناک قرار دیا گیا تھا ۔ نیسلے انڈیا نے یاد دہانی کی کہ میگی کئی ریاستوں کے بازاروںمیں ممنوع قرار دی گئی ہے ۔ دو منٹ میں فوری تیار ہونے والی غذائی برانڈ کی جانچ سے ظاہر ہوا کہ اس میں ذائقہ میں اضافہ کرنے والا ایم ایس جی ( مونوسوڈیم ‘ گلوٹامیٹ) اور جست اجازت یافتہ حدود سے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ ایف ایس ایس اے آئی کے حکم کے بموجب جن کمپنیوں کی یہ مصنوعات ہیں انہیں نیسلے انڈیا کے ساتھ جانچ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔آئی ٹی سی ‘ انڈو نسین فوڈ لمٹیڈ ‘ جی ایس کے کنزیومر ہیلت کیر ‘ سی جی فوڈ انڈیا ‘ رُچی انٹرنیشنل اور اے اے نیوٹریشن لمٹیڈ شامل ہیں ۔ نگران کار کمپنیوں نے حکم دیا ہے کہ اس کے پاس رجسٹرڈ نئی مصنوعات کی بھی جانچ کی جائے ۔ جن مصنوعات کی جانچ کے احکام دیئے گئے ہیں ان میں وائی مائی نوڈل اور بھجیا چکن کے پکوان جو ٹی جی فوڈ کی جانب سے تیار کئے جاتے ہیں ۔ کوکا انسٹنٹ نوڈلس جو رچی انٹرنیشنل اینڈ فوڈلس ‘ جی ایس کے کنزیومر ہیلت کیر کی جانب سے تیار کی جاتی ہیں ‘ نیسلے کی میگی انسٹنٹ نوڈل کے نو متبادل ہیں‘ چار متبادل میگی نیوٹریشن ‘ پاستہ وٹتھ ٹیسٹ میکرس بھی شامل ہیں ۔ ان کی جانچ کی جائے گی ۔ فہرست میں شامل دیگر غذائی مصنوعات میں انڈو نیسن کے ٹاپ ریبن آٹا مصالحہ ‘ آئی ٹی سی کے انسٹنٹ نوڈلس کے تین متبادل اور اے اے نیوٹریشن کے ذائقہ دار چکن نوڈلس اور ذائقہ دار ترکاری کے نوڈلس شامل ہیں ۔