نوٹ بندی کے صرف دو سال میں ای معاملات دھوکہ واقعات میں صد فیصد اضافہ

نئی دہلی 6 اگسٹ (ایجنسیز) نوٹ بندی کے بعد سے ڈیجیٹل معاملتوں میں ہورہے اضافہ کے درمیان یہ جاننا ہوشمندی ہوگا کہ ایک لاکھ روپئے سے زیادہ کے ای ٹرانزیکشن دھوکہ دہی کے کیسیس کی تعداد میں زائداز 100 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور نقصان کی قدر میں 350 فیصد تک اضافہ صرف دو سال میں ہوا ہے۔ آر بی آئی کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 2015-16 میں اس طرح کی دھوکہ دہی کے کیسیس کی جملہ تعداد 1,191 تھی اور اس کے بعد کے سال اس میں اضافہ ہوکر یہ 1,372 تھی اور 2017-18 میں یہ تعداد 2,488 ہوگئی۔ اس طرح کے دھوکہ دہی کیسیس کی رقم مالیاتی سال 2015-16 میں تقریباً 40.20 کروڑ روپئے تھی۔ اس کے بعد کے سال 43.18 کروڑ روپئے اور 2017-18 میں 149.62 کروڑ روپئے تھی۔ زیادہ تر کیسیس چند ریاستوں میں رجسٹرڈ کئے گئے۔ جیسے مہاراشٹرا، ہریانہ، دہلی، ٹاملناڈو اور کرناٹک۔ اس مالیاتی سال کے ابتدائی تین ماہ میں (اپریل ۔ جون 2018-19) ہی اس طرح کی دھوکہ دہی کے 661 کیسیس درج کئے گئے ہیں جو 34.36 کروڑ روپئے کی رقم سے متعلق ہیں۔ دوسرے ہی دن یہ اعلان کیا گیا کہ فیول وینڈس پر کیش لیس ادائیگی پر ترغیبات، اگرچیکہ کم کی گئی سطح پر ہوں گی۔