حیدرآباد یکم /ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ جگت گیری گٹہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ نوٹ بندی کے بعد بیٹی کی شادی سے فکرمند ایک شخص نے خودکشی کرلی تاہم پولیس نے وجوہات کو بتانے سے گریز کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ وینکٹیا جو جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی بیٹی کی شادی 16 ڈسمبر کو طئے پائی تھی اور شادی کیلئے درکار رقم بنک کھاتے میں محفوظ تھی اور شادی کی تیاریوں میں دشواریوں سے وینکٹیا دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے اپنے بیٹے سے 100 روپئے لیکر اچانک لاپتہ ہوگیا اور آج تارہ نگر علاقہ سے اس کی نعش کو پولیس نے برآمد کرلیا ۔