حیدرآباد ۔28 نومبر ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو سے فون پر ربط پیدا کرکے مختلف موضوعات بشمول نوٹوں کی منسوخی کے بعد صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ جیٹلی نے پانچ ریاستوں کے چیف منسٹروں کے ساتھ تشکیل دی جانے والی سب کمیٹی کی قیادت کرنے کی خواہش کی اور بتایا کہ ملک میں 1000 اور 500 کے نوٹوں کی منسوخی کے باعث پیدا صورتحال میں بہتری لانے مرکز نے سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے نوٹوں کی اچانک منسوخی سے یپدا شدہ حالات سے مرکزی وزیر فینانس کو واقف کروایا ۔ سمجھا جاتا ہیکہ وزیر فینانس نے کہا کہ ان حالات میں بہتری لانے تجاویز حاصل کر کے اقدامات کرنے پانچ چیف منسٹروں پر مشتمل ایک سب کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔