لکھنؤ : بہوجن سماج وادی پارٹی بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے نوٹ بندی کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے بی جے پی حکومت کو ملک کی عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔ مایاوتی نے ایک جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ بند کر نے کے فائدے ملک کے سوا سو کروڑ عوام کو بتائے تھے ان میں سے ایک فائدہ بھی نہیں ہوا ۔الٹا نوٹ بندی عوام میں پریشان رہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ملک کی عوام سے بی جے پی حکومت کو معافی مانگنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بی جے پی کی حکومت برسوں بعد بنی تھی عوام کو ان سے توقعات تھیں ۔ لیکن اس حکومت نے عوام کو دھوکہ اور وعدہ خلافی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔
مایاوتی نے کہا کہ نوٹ بندی سے عام انسانوں کمر ٹوٹ گئی ہے ۔محنت کش لوگ کو شدید تکالیف کا سامنا کرپڑا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تمام چمچوں نے اپنے کالے دھن کو نوٹ بندی کے دوران سفید دھن میں تبدیل کرلئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سوا سوکروڑ غریبوں ، مزدوروں ، کسانوں ، بے روزگاروں ، نوجوانوں کے اچھے دن لانے کا خواب دکھا کر ووٹ حاصل کرنے والی بی جے پی حکومت عوام فلاح و بہبود کا ایسا کوئی بھی کام نہیں کرپائی ہے جس سے لوگو ں کو فائدہ پہنچ سکے ۔