حیدرآباد 14 جون (این ایس ایس) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ترجمان امباٹی رام بابو نے آج کہاکہ اے پی چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کو نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ان کے رول کو قبول کرتے ہوئے خود کو ایک شریف آدمی ثابت کرنا چاہئے۔ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام بابو نے کہاکہ اس کیس میں ہر روز نئی بات باہر آرہی ہے۔