نوٹوں کی تنسیخ پر مباحث کا فیصلہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے سپرد

نئی دہلی ۔30جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلیٰ مالیاتی نوٹوں کی تنسیخ پر لوک سبھا میں مباحث کا فیصلہ آئندہ بجٹ اجلاس کے لئے جس کا آغاز کل سے ہورہا ہے مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بزنس اڈوائزری کمیٹی کو فیصلہ کرنے کے لئے رجوع کردیا گیاہے ۔ یہ مطالبہ مختلف سیاسی پارٹیوں نے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے طلب کردہ ایک کل جماعتی اجلاس میں اُٹھایا۔ بعد ازاں اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔