نئی دہلی ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کسٹمس میں تقریباً 240کلوگرام سونا مالی سال 2016-17ء کے درمیان ضبط کیا گیا ۔ جب کہ 2015-16ء میں ضبط شدہ سونے سے یہ مقدار 190کلوگرام ٹن ہے ۔ تقریباً 355واقعات سونے کی اسمگلنگ کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالی سال 2015-16 کے درمیان پیش آئے تھے جب کہ مالی سال 2016-17ء کے دوران عہدیداروں نے 240کلوگرام سونا ضبط کیا جس کی قیمت موجودہ بازار کی شرح کے اعتبار سے 132کروڑ روپئے ہوتی ہیں ۔ سینئر کسٹم عہدیدار نے کہا کہ 190افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ خاص طور پر نوٹوں کی تنسیخ کے اعلان کے بعد گذشتہ سال 8نومبر سے سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔