نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی وزیراعظم کی قیادت میں ہی ممکن:منوہر پاریکر

ممبئی۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر نے آج کہا کہ نوٹوں کی تنسیخ اور اشیاء و خدمات ٹیکس کا نفاذ صرف وزیراعظم نریندر مودی کی ’’جرأتمند قیادت‘‘ کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں میں اس بات کی صلاحیت ہے کہ وہ ہندوستان کو آئندہ برسوں میں دیوقامت معیشت بنادیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ ان کے نفاذ میں مشکلات پر قابو پالیا جائے گا۔ کیوں کہ مودی کی قیادت جرأتمند ہے۔ منوہر پاریکر ہندوستانی ادارہ برائے ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) میں تقریر کررہے تھے۔ وہ خود آئی آئی ٹی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو قیادت کی صلاحیت رکھنے والے لوگوں کی ضرورت ہے۔ جن کا کردار، ذہانت اور بصیرت وقت تقاضے کے مطابق ہو ادارے میں قیادت چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جس کا احتمام جاریہ ٹیک فیسٹ تقریب سے تھا۔ انہوں نے کہا کہہ ذات پات کی سیاست کرنے والے جیل میں ہیں۔