حیدرآباد 9 فبروری (راست) جناب سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب نوودیا ودیالیہ سمیتی، مرکزی حکومت کے زیرانتظام کام کرتی ہے۔ اس کے تحت ملک بھر میں معیاری اسکولس کام کرتے ہیں۔ اس میں پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس (پی جی ٹی) اور ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس (ٹی جی ٹی) کی 937 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ ان میں پی جی ٹی کی 514 جائیدادوں میں انگلش کی 53 جائیدادیں، ہندی 51، میاتھس 84، فزکس 59، کیمسٹری 51 ، کامرس 25، اکنامکس 76، ہسٹری 41 ، جیوگرافی 33 ہیں۔ تعلیمی قابلیت متعلقہ سبجیکٹ میں پوسٹ گریجویٹ ایم ایس سی کورس میں 50 فیصد نشانات کے علاوہ بی ایڈ ہونا ضروری ہے۔ ہندی اور انگریزی میں مہارت ہو۔ امیدوار کی عمر 31 جنوری 2014 ء کو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ 40 سال ہو۔ ٹی جی ٹی ٹیچرس کی 423 جائیدادوں میں انگلش 88 جائیدادیں، ہندی 65 ، میاتھس 179 ، سائنس 53 ، سوشل اسٹڈیز 38 ہیں۔ ان کے لئے تعلیمی قابلیت متعلقہ سبجکٹ میں بیچلرس ڈگری میں 50 فیصد نشانات کے ساتھ بی ایڈ اور سنٹرل ٹیچرس Eligiblity (CTET) کامیاب ہونی چاہئے۔ امیدوار کی عمر 31 جنوری 2014 ء کو زیادہ سے زیادہ 35 سال ہو۔ تدریس کا تجربہ اور کمپیوٹر کی نالج رکھنے والے کو ترجیح دی جائے گی۔ درخواست فارم کی فیس 560 روپئے چالان کے ذریعہ یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ سے ادا کرسکتے ہیں۔ ایس سی ؍ ایس ٹی ؍ جسمانی معذورین اور خاتون امیدوار کیلئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ درخواست آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 فبروری 2014 ء ہے۔ اس کا تحریری امتحان 27 اپریل 2014 کو منعقد ہوگا۔ تفصیلات ویب سائیٹ www.navodaya.nic.in پر دستیاب ہیں۔