حیدرآباد 23 نومبر ( پی ٹی آئی) آل انڈیا نوودیا ودیالیہ اسٹاف اسو سی ایشن کی چھٹویں دو روزہ کانفرنس کا حیدرآباد میں آج سے آغاز ہوگیا۔ جس میں ملک بھر کے جواہر نوو دیا لیاؤں کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے 1500 ارکان شرکت کررہے ہیں۔ مملکتی وزیر (آزادانہ چارج) محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور اسٹاف کو وظائف کی اجرائی، اوقات کار کے علاوہ دیگر مطالبات کی یکسوئی میں ممکنہ مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری ایل بی ریڈی نے سابق یو پی اے حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر افسوس کا اظہار کیا ۔