نونہالان امت کو دینی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت

دارالعلم جدہ کا سالانہ جلسہ ،مولانانوید افروز ‘ مولانا خلیل اللہ اویس اور سید جمال اللہ قادری کا خطاب
جدہ ۔ سعودی عرب ( پریس نوٹ ) ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ علومِ دینیہ سے اپنے نونہالوں کو واقف کروائیں ‘اُنہیں اُسکی طرف راغب کرے‘ اُن کی صحیح تربیت کرے اور اُنہیں دینی تعلیم حاصل کرنے کے فوائد بتائیں ۔ آج عوام الناس میں یہ تاثر پایا جارہا ہے کہ دُنیاوی تعلیم ہی کسی کو بھی کامیاب کرسکتی ہے لیکن وہ لوگ اِس بات کو بھول رہے ہیں کہ دُنیاوی تعلیم اُسی وقت کارآمد ہوسکتی ہے جب اُنکے پاس دینی تعلیم ہوگی کیونکہ دینی تعلیم سے ہی ہر ایک انسان کے اخلاق و کردار میں اچھائیاں پیداہوسکتی ہیں ‘ اس وجہ سے نونہالان امت کو دینی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار مولانا حافظ سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری نقشبندی نے بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کے مدرسہ ’’ دارالعلم ‘‘ کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد وانعامات کے موقع پر شاداب دربار ہال جدہ میں کیا ۔ مولانا حافظ محمد نوید افروز نوید بانی وصدر بزم نے سرپرستی کی ۔ جناب سید جمال اللہ قادری صدر تعلیمی کمیٹی بزم و صدر اُردو اکیڈیمی جدہ نے صدارت کی ۔ مولانا محمد عبدالسلام عزیزصدیقی انوار ی نے قرأت کلام پاک پیش کی ۔ حافظ محمد سلیم قادری نے نعت شریف پیش کی ۔ حافظ محمد نظام الدین غوری نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور ساتھ ہی ساتھ تعارف جامعہ نظامیہ و تعارف بزم پیش کیا۔ مولانا حافظ محمد عبدالسلام نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا ۔ مولانا محمد عبدالسلام عزیز نے تعلیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کی ۔ حضرت سید عماد الدین معظم قادری ‘ جناب شمیم کوثر سابق صدر خاک طیبہ ٹرسٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مولانا محمد نوید افروز نے کہا کہ دارالعلم سے وابستہ حضرات پورے اخلاص کے ساتھ دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ صدرتعلیمی کمیٹی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلم جامعہ نظامیہ سے ملحقہ مدرسہ ہے اس لئے دارالعلم کی سند حاصل کرنا گویا جامعہ نظامیہ کی سند حاصل کرنا ہے ۔ اس موقع پر دارالعلم میں منعقدہ مقابلہ قرأت ‘ نعت اور تقاریر میں کامیاب طلباء جن میں جماعت پنجم سے قرأت میں درجہ اوّل سے کامیاب قاری محمد ذیشان علی ‘ جماعت قرأت میںدرجہ اوّل عظیم احمد محبوبی ‘ قرأت میں درجہ اوّل محمد امین اور نعت میں درجہء اوّل سید کمال الدین حسین ‘ درجہء دوّم عظیم احمد محبوبی ‘ درجہء سوّم محمد مصطفی خان اور جماعت سوّم ، نعت میں درجہء اوّل عاقب محمد ‘ درجہء دوّم سید یعقوب شاہ اور درجہء سوّم محمد عبدالمقیط ‘ اُردو تقریری مقابلہ میں درجہء اوّل محمدذیشان علی ‘ درجہء دوّم محمد ندیم محی الدین صدیقی اور درجہء سوّم یاسین آصف احمد ‘ انگریزی تقریری مقابلہ میں درجہء اوّل سید شجاع الدین ‘ درجہء دوّم محمد نعیم محی الدین صدیقی اور درجہء سوّم سید کمال الدین حسین نے بہترین مظاہرہ پیش کیا اور سامعین سے خوب دادوتحسین حاصل کی۔اس جلسہ میںاسلامی کوئز اور نعتیہ بیت بازی مقابلہ بھی منعقد ہوا ‘ اسلامی کوئز کے حکم مولانا محمد عبدالسلام عزیز تھے اور نعتیہ بیت بازی مولانا نوید افروز کی نگرانی میں منعقدہوئی۔اسلامی کوئز میں فریق مولانا عبداللہ قریشی ازہری ؒ نے کامیابی حاصل کی اور نعتیہ بیت بازی میں فریق حضرت امان علی ثاقب صابری ؒ نے کامیابی حاصل کی ۔ بعد ازاں دارالعلم کے امتحانات میں کامیاب طلباء کو اسنادات وانعامات سرپرست جلسہ‘ صدر جلسہ‘ مہمانان خصوصی اور دیگر بزم کے عہدیداروں کے ہاتھوں دئے گئے ۔مولانا حافظ حیدر علی ‘ مولانا حافظ ولی الدین نوری ‘ حافظ و قاری سید درویش محی الدین ‘ محمد کلیم صابری اور شعیب نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ قاری محمد اعجاز صابری مدرس دارالعلم نے شکریہ ادا کیا ۔