نومولود بچوں کی اموات پرحکومت تاملناڈو کو حقوق انسانی کمیشن کی نوٹس

چینائی۔/21نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنمنٹ ہاسپٹل دھرمپوری میں نومولود بچوں کی سلسلہ وار اموات پر میڈیامیں شائع رپورٹ پر از خود کارروائی کرتے ہوئے قومی حقوق انسانی کمیشن نے آج تاملناڈو حکومت کو نوٹس جاری کی ہے اور اس واقعہ پر اندرون چار ماہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔جسٹس مرگیش نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس صحیح ہیں تو یہ حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔