نئی دہلی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ، ایران کے ساتھ اپنے رشتے کو کافی اہمیت دیتا ہے جو ’’ہمہ پہلو اور باہمی طور پر فائدہ مند‘‘ ہے، صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج یہ بات کہی اور اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو نوروز کے موقع پر مبارکباد دی، جو کل منایا جارہا ہے۔ صدرجمہوریہ نے ہندوستان کے مختلف حصوں کے عوام کو بھی اُن کے سال نو کے موقع پر پیام مبارکباد پیش کیا اور انھیں تلقین کی کہ رواداری کے اقدار کو فروغ دیں اور اخوت، ادراک اور ہم آہنگی کے روایتی رشتوں کو مضبوط کریں۔