نوراتری پر ایک عالم دین کے تبصرے کے خلاف وی ایچ پی کا شدید احتجاج

احمدآباد۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وشواہندو پریشد نے آج مولانا مہدی حسن کی جانب سے نوراتری فیسٹیول پر اشتعال انگیزریمارک کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ مولانا نے ہندو ازم کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش کی ہے ‘ انہیں فوری گرفتار کیا جانا چاہیئے ۔وی ایچ پی نے گجرات میں ریاست گیر تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ مسلم نوجوانوں کو دسہرہ کے موقع پر گرباکے مقامات پر داخل ہونے سے روکاجائے اور مسلم نوجوانوں کی ہندو لڑکیوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ پر نظررکھی جاسکے ۔ ضلع کھیڑا کے علاقہ رستم پورہ کے مولانا مہدی حسن نے جو2011ء مودی کی سدبھاؤنا کے موقع پر ٹوپی پہنانے کی کوشش کی تھی ‘ آج پھر دوبارہ ایک انٹرویو میں نوراتری تہوار کو شیطانوں کا تہوار قرار دیا جس میں زانی اور شرابی حصہ لیتے ہیں۔