نوراتری ریمارک پر گجرات کے عالم گرفتار

احمدآباد ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے گجرات کے عالم دین کو آج گرفتار کرلیا۔ ریاست کے سب سے مقبول تہوار نوراتری سے متعلق ان کے قابل اعتراض تبصروں کے چند دن بعد ایک طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مولانا مہدی حسن جنہوں نے 2011ء کے دوران سدبھاونا کے موقع پر نریندر مودی کو ٹوپی پہننے کی پیشکش کی تھی، انہیں آج پولیس نے گرفتار کیا۔ ان کے خلاف داخل کردہ شکایت کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ دو دن قبل ضلع کھیڑا کے ٹھیسرا پولیس اسٹیشن میں شکایت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مہدی حسن نے نوراتری کو شیطانوں کا تہوار قرار دیا تھا۔ کھیڑا پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن بادشاہ نے ان کی گرفتاری کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی رہائش گاہ سے آج شام گرفتار کیا ہے۔ 20 اکٹوبر کو انہوں نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوراتری تہوار زانیوں اور شاربیوں کا تہوار ہے۔