کین بینگفورٹ ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر سینئر جارج ڈبلیو بش نے اپنی 90 ویں سالگرہ تقریب کو پیرا شوٹ چھلانگ لگاکر منایا۔ اپنی گرمائی تعطیلات کو آبائی وطن مینے منا رہے ہیں۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی۔ ترجمان نے کہا کہ بش نے چھلانگ لگانے کے بعد فضاء میں سُرخ ، سفید اور نیلے پیرا شوٹ کو استعمال کرتے ہوئے پُرسکون انداز میں زمین پر قدم رکھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ان کی اہلیہ باربرا نے ان کا بوسہ لیتے ہوئے خیرمقدم کیا اور سینئر بش اپنے فرزند جارج بش سے بغلگیر ہوئے۔