اتارسی( مدھیہ پردیش )۔/31مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہولناک واقعہ کے بعد 3پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ جبلپور اور اتارسی ریلوے اسٹیشنس کے درمیان ایک ٹرین میں سفر کے دوران ایک نوجوان کے بغیر اجازت بوتل کا پانی پی لینے پر 3افراد نے اُسے زدوکوب کیا تھا اور کوچ کے باہر کھڑکی سے اس نوجوان کو رسی سے باندھ دیا تھا۔ اس صدمہ انگیز واقعہ کی تحقیقات کیلئے گورنمنٹ ریلوے پولیس نے بھی 4ٹیموں کو تشکیل دیا ہے تاکہ حقیقت کا پتہ چلایا جاسکے کہ واقعی ایک نوجوان کو 25 مارچ کو پاٹلی پتراکسپریس ( پٹنہ ۔ ممبئی ) کی ایک کھڑکی سے باندھ دیا گیا تھا اور یہ نوجوان ٹرین کی کھڑکی سے لٹکتے ہوئے سفر کیا تھا۔ GRP سپرنٹنڈنٹ بھوپال مسٹر اودیش گوسوامی نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک اسٹسٹنٹ سب انسپکٹر جو اسوقت اسٹیشن پر متعین تھا غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔
جیویلرس کی ہڑتال بدستور جاری
ممبئی۔/31مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے بیشتر علاقوں بشمول دہلی اور کولکتہ میں صرافہ اور زیورات کے تاجرین نے آج 30ویں دن بھی احتجاجی بند منایا اور جیویلری پر ایک فیصد اکسائیز ڈیوٹی کی تجویز سے دستبرداری کا مطالبہ کیا۔