شیو سینا کے ترجمان ’’سامنا‘‘ کا اداریہ، نوجوان کی گرفتاری کی تفصیلات کا حوالہ
ممبئی /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی ویراٹ کوہلی کے ایک مداح کی گرفتاری، کیونکہ اس نے اس کے مکان پر ترنگا لہرایا تھا، پاکستان کی ہندوستان سے نفرت کا اظہار ہے، جب کہ اس کی سرزمین پر دہشت گرد ’’آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں‘‘۔ برسر اقتدار مخلوط حکومت میں شریک پارٹی نے یہ بھی جاننا چاہا کہ حکومت ہند قوم دشمن عناصر کے خلاف کیسے کارروائی کرے گی اور پاکستان کو چاہنے والوں کے غیر وفادار افراد کے خلاف کیا رویہ اختیار کیا جائے گا؟۔ شیو سینا کے ترجمان ’’سامنا‘‘ کے ایک اداریہ میں کہا گیا ہے کہ عمردراز کے مکان پر دھاوا کیا گیا، اس پر الزام تھا کہ اس نے اس کے ملک (پاکستان) کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ کیا درحقیقت یہ اتنی بڑی غلطی تھی؟۔ جن لوگوں نے ہندوستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے، وہی ممبئی میں 26 نومبر کے دہشت گرد حملوں کے اور حال ہی میں پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے فوجی اڈہ پر حملہ کرنے کے ذمہ دار ہیں، پاکستان میں آزادی سے گھوم رہے ہیں۔ اس نوجوان کو گرفتار کرکے اس ملک (پاکستان) نے ایک بار پھر پوری دنیا پر ظاہر کردیا ہے کہ اسے ہندوستان سے نفرت ہے۔ 22 سالہ عمر دراز پیشہ سے درزی ہے، جو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑا میں مقیم ہے اور ہندوستانی بیٹسمین ویراٹ کوہلی کا انتہائی مداح ہے۔ اسے 26 جنوری کو گرفتار کرلیا گیا، جب کہ ہندوستان نے آسٹریلیا کو T20 کے میچ میں شکست دی تھی۔ عمر دراز کو 26 جنوری کو گرفتار کیا گیا، اس کو دس سال کی سزائے قید کا سامنا ہے۔ پولیس نے عمردراز کے مکان پر ایک شکایت کی بنیاد پر دھاوا کیا تھا کہ اس نے اپنے مکان کی چھت پر ہندوستانی پرچم لہرایا تھا۔ کسی نے بھی ایسے مقامات پر پولیس کے دھاوے کے بارے میں نہیں سنا، جہاں بیشتر دہشت گرد جیسے داؤد ابراہیم، ذکی الرحمن لکھوی، اظہر مسعود نے پناہ لی ہے اور اپنی تنظیمیں چلا رہے ہیں۔ شیو سینا نے کہا کہ کیا ہمارے ملک میں وسیم اکرم کے مداح نہیں ہیں؟۔ کیا عمران خان کے نہیں ہیں؟۔ کسی کو بھی کئی مداح حاصل ہوسکتے ہیں۔