شمس آباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ کے میلاردیوپلی ڈیویژن میں سینکڑوں نوجوانوں نے میلاردیوپلی کارپوریٹر ٹی سرینواس ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ کارپور یٹر نے تمام نوجوانوں کو پارٹی کا کھنڈوا پہناکر ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی خطابت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ شادی مبارک کے ذریعہ غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے ایک لاکھ 116 روپئے دیئے جارہے ہیں ۔ تنہا خاتون کو ماہانہ ایک ہزار روپئے ، کسانوں کے قرضہ جات کی معافی ، پینے کے پانی کی سربراہی کے اقدامات ، ریسیڈنشیل اسکولس کے ذریعہ غریب طلباء کو مفت تعلیم کے علاوہ دیگر کئی اسکیمات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جارہے ہیں ۔