حیدرآباد 28 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن ( ٹیٹا ) کی جانب سے جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے اشتراک سے طلبا ‘ آئی ٹی خواہشمندوں اور بیروزگار نوجوانوں کیلئے ایک مفت ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس ورکشاپ میں عصری انفارمیشن ٹکنالوجی ‘ شخصیت سازی ‘ روزگار کے مواقع ‘ تجارتی امور سے متعلق سشن وغیرہ تلنگانہ یووا نرمان کے بیانر تلے منعقد کئے جائیں گے ۔ یہ ورکشاپ 30 ڈسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 5.30 بجے تک جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی آڈیٹوریم کوکٹ پلی میں منعقد ہوگا ۔ تلنگانہ یووا نرمان یونیورسٹی میں سالانہ منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس ورکشاپ کا مقصد طلبا ‘ آئی ٹی خواہشمندوں اور بیروزگار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھ سکیں۔