نوجوانوں کی بائیکس پر خطرناک کرتب بازی کے ویڈیوز جاری

حیدرآباد 29اگست (سیاست نیوز )حیدرآباد کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اپرپلی علاقہ میں پی وی ایکسپریس وے فلائی اوور کے نیچے نوجوانوں نے سڑک پر بائیک ریسنگ کے ساتھ ساتھ خطرناک طور پر کرتب بازی بھی کی ۔ اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر عام ہوگئی ۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سڑک پر یہ نوجوان بائیک سے کرتب بازی کررہے ہیں۔ دوسری طرف ان کی کرتب بازی سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور راہگیر بھی خوف زدہ ہوگئے ۔ پولیس نے قبل ازیں بائیک ریسکنگ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے کئی نوجوانوں کو حراست میں لیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر یہ نوجوان بائیک ریسنگ اور کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔