نوجوانوں کی آبادی میں ہندوستان سرفہرست چین دوسرے مقام پر ،اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی آبادی چین سے کم ہونے کے باوجود نوجوانوں کی تعداد کے معاملے میں وہ سرفہرست ہے۔ ہندوستان میں 10 تا 24 سال عمر کی آبادی 356 ملین ہوچکی ہے، جبکہ چین 269 ملین نوجوانوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انڈونیشیا میں اسی عمر کے افراد کی تعداد 67 ملین جبکہ امریکہ میں 65 ملین اور پاکستان میں 59 ملین ہے۔ اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کی آبادی کے بارے میں رپورٹ میں یہ اعداد و شمار پیش کئے گئے۔ اس میں کہا گیا کہ ترقی پذیر ممالک میں جہاں نوجوان آبادی زیادہ ہے، وہ ان کی معیشت تیزی سے فروغ پاسکتی ہے بشرطیکہ وہ نوجوان آبادی کی تعلیم اور صحت میں زیادہ سرمایہ کاری کریں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تقریباً 600 ملین لڑکیاں جو سن بلوغت کو پہنچ رہی ہیں، ان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات ضروری ہے۔