نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو امتحانات کی زیادہ فکر

لندن۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی امکان ہے کہ یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گی، کیونکہ وہ آئندہ اسکول امتحانات کے لئے مصروف رہیں گی۔ پاکستانی کمسن لڑکی ملالہ یوسف زئی 2012ء میں طالبان کی فائرنگ سے زندہ بچنے کے بعد بین الاقوامی اہم شخصیت بن گئی ہیں۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم کی وکالت کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے اسباق کی فکر ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔ 17 سالہ ملالہ نے جو کمسن ترین نوبل انعام یافتہ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنی شام اپنے والدین کے ساتھ برمنگھم کی اپنی قیامگاہ میں پی ٹی وی دیکھتے ہوئے گزاری۔ انھیں زکام ہے اور وہ زیادہ بہتر محسوس نہیں کررہی ہیں۔ روزنامہ ’سنڈے ٹائمس‘ نے اس کی اطلاع دی ہے۔